’تھپڑ گرل‘کے بعد’تھپڑ گھونسا بوائے‘کا ویڈیو وائرل

0
Image: ABC News

لکھنو،(ایجنسی):لکھنؤ میں’تھپڑ گرل‘کے بعد تھپڑ گھونسا چلاتے ایک نوجوان کا ویڈیو وائرل ہو گیا ہے۔ نوجوان سرعام نوجوان لڑکی کو مار رہا ہے۔ چارباغ میں پولیس چوکی سے کچھ ہی فاصلے پر نوجوان لڑکی کو مارتا رہا اور لوگ ویڈیو بناتے رہے۔ نوجوان کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لینے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
نوجوان لڑکی سے مارپیٹ کے ملزم اجوال کے مطابق میٹرو اسٹیشن کے قریب جاتے ہوئے لڑکی غیر اخلاقی اشارے کر رہی تھی۔ احتجاج کرنے پر اس نے گالیاں دیں۔ اس پر نوجوان نے اپنا غصہ کھوتے ہوئے پٹائی کردی۔ لوگ نوجوانوں کی گرفتاری پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ نہ تھپڑ گرل کو گرفتار کیاگیا اور اور نہ ہی رائے بریلی کی چپل گرل پکڑی گئی۔

پیر کی رات ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ اس میں ایک نوجوان لڑکی کو مارتے ہوئے دیکھا گیا۔ فوٹیج میں میٹرو اسٹیشن کا گارڈ اور کچھ راہگیر بھی نظر آرہے ہیں،جن سے لڑکی ہاتھ جوڑ کر مدد مانگ رہی ہے۔ لیکن کوئی بھی اسے ملزم سے بچانے کے لیے آگے نہیں آیا۔ پیلے رنگ کی قمیض پہنے چشموں کے بیچ کھڑے ایک نوجوان نے لڑکی کو ملزم سے بچایا۔ اس کے بعد حملہ آور فرار ہو گیا۔
انسپکٹرناکامنوج مشرا کے مطابق ویڈیو کے بارے میں معلومات پیر کی رات دیر گئے موصول ہوئی۔ اس میں نوجوان کا چہرہ صاف تھا۔ ویڈیو قریبی دکانداروں کو دکھائی گئی۔ ملزم،جس کی شناخت اجوال ہانڈہ کے نام سے ہوئی،کو رات گئے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ انسپکٹر کے مطابق لڑکی نے کوئی شکایت نہیں دی ہے۔ حملے کا فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد اجوال کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چارباغ چوکی انچارج ونئے بشٹ نے ان کے خلاف شکایت دی تھی،جس کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم نوجوان نے لڑکی پر نازیبا اشارے کرنے اور اس کے ساتھ زیادتی کا الزام لگایا ہے۔ تاہم پولیس اس بیان کو کارروائی سے بچنے کا ایک طریقہ سمجھ رہی ہے۔

https://twitter.com/CsSaurabhshukla/status/1437657126629896192

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS