پاکستانی شادی میں باپ اپنی بیٹی کو بوسہ دیتے ہوئے ویڈیو جھوٹے دعوؤں کے ساتھ وائرل

0

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص پیار سے ایک مسلمان دلہن کو اس کے گال پر بوسہ دیتےنظر آرہا ہے۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) دہلی کی ریاستی جوائنٹ سکریٹری انیما سونکر نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اس کے ساتھ انہوں نے ایک پیغام بھی شیئر کیا جس میں لکھا ہے، "اسے کیا کہا جائے گا؟ کیونکہ ان کی سب سے مشہور ٹی وی سیریز "ستیامیو جیئتی " میں مسٹرسیکولر عامر خان نے اسلامی معاشرے میں کوئی معاشرتی برائی نہیں دکھائی تھی!

بی جے پی دہلی کے  لیڈر گورو کھری نے اسی ویڈیو کو فیس بک پر شیئر کیا اور لکھا ، "نکاح نما پر دستخط کرنے کے بعد ، مولوی نے انہیں ایک خاص انداز میں مبارکباد دی۔"

اے بی پی نیوز کے صحافی آستھا کوشک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، "یہاں تک کہ دلہن کی ماں اور اس کی دوست اسے اس انداز میں مبارک نہیں دیں گے۔ بزرگ تو پیار سے نوازتے ہیں۔ اس ٹویٹ پر 7،000 سے زیادہ لائیکس اور 2 ہزار سے زیادہ ری ٹویٹس موجود ہیں۔
اس کلپ کو دوسرے سوشل میڈیا صارفین نے بھی اسی طرح کے دعووں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔

فیکٹ چیک
ویڈیو میں موجود آدمی دلہن کا باپ ہے۔ 19 اگست کو ، فیس بک پیج ‘اسلام آباد اسٹائل آئیکن’ نے اس ویڈیو کو کیپشن کے ساتھ اپلوڈ کیا تھا، کیپشن میں لکھا تھا، "اب میری بیٹی نئی زندگی کا آغاز کررہی ہے… لیکن میں چاہتا ہوں کہ وہ یہ جانیں کہ اس کے والد ہمیشہ اس کے ساتھ ہیں

پیج ’زمال سمن پوٹوگرافی‘ (زمال اور سمن فوٹوگرافی) کو ایک پوسٹ میں ٹیگ کیا گیا تھا۔ یہ کمپنی  شادی کے اور دیگر قسم کے فوٹوشوٹ کرتی ہے۔ یہ پاکستان سے باہر کی کمپنی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ، فیس بک اور انسٹاگرام پر پیج کے ذریعہ ایک وضاحت شائع کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے دعووں نے دلہن اور اس کے والد کو پریشان کردیا ہے۔ کمپنی نے ویڈیو کو اپنے پیج پر شیئر بھی کیا تھا لیکن غیر مہذب بیانات کو آگے بڑھاوا نہ ملے اس لئے اس کو پیج سے ہٹا دیا گیا تھا۔ 

زمال اینڈ سمن فوٹوگرافی نے کہا کہ وہ پچھلے تین سالوں سے اس خاندان کی ذاتی فوٹو گرافر ہیں۔

شادی کے دن ایک باپ نے پیار سے اپنی بیٹی کو چومتے ہوئے کی ایک ویڈیو کو بی جے پی سے وابستہ افراد کی جانب سے نفرت انگیز تبصروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔
بشکریہ آلٹ نیوز

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS