کٹرینہ سے وکی کوشل کی منگنی؟ جانیں منگنی کی خبروں پر وِکی کوشل کا ردعمل

0
Image: Geo Urdu News

ممبئی(ایجنسی):بالی وڈ اداکار وِکی کوشل نے اپنی اور ناموراداکارہ کترینہ کیف کی منگنی سے متعلق پوچھے جانے والے
سوال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق حال ہی میں صحافیوں کی جانب سے وِکی کوشل سے اداکارہ کترینہ کیف
سے منگنی کرنے سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔
وِکی کوشل کا کہنا تھا کہ یہ سب افواہیں ہیں جو میڈیا میں پھیلائی گئیں، میں بہت جلد منگنی کروں گا، اس کیلئے صحیح وقت کا
انتظار کر رہا ہوں، منگنی کی اطلاع سب کو مل جائے گی۔اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وِکی کوشل اور کترینہ
جلد شادی کر لیں گے جب کہ ان کی شادی کی تقریبات کا بھی آغاز ہو چکا ہے تاہم وِکی کوشل کے بھائی سنی نے ان خبروں
کی تردید کر دی تھی۔میڈیا میں کترینہ کیف اور وِکی کوشل کے درمیان کئی عرصے سے قریبی تعلقات قائم ہونے کا دعویٰ کیا
جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS