وینکیا نائیڈو ،مودی نے میگھالیہ،تریپورہ اور منی پور کے عوام کو دی یوم تاسیس کی دلی نیک خواہشات کی مبارکباد

0

نئی دہلی:  نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے میگھالیہ،منی پور اور تریپورہ کے شہریوں کو ان کی ریاستوں کے یوم تاسیس کی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے خوشحالی اور ان کی صحت کی تمنا کی ہے۔
 نائیڈو نے جمعرات کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ یوم تاسیس کے بعد سے ہی تینوں ریاستوں نے ترقی کے نئے سنگ میل قائم کئے ہیں۔
نائب صدر نے کہا ’’میگھالیہ،منی پوراورتریپورہ کے یوم تاسیس کے موقع پر تینوں ریاستوں کے عوام کو دلی نیک خواہشات‘‘۔ انہوں نے اس موقع پرعلاقے پر قدرت اور ثقافت کا کافی کرم رہا ہے اور لوگوں میں زندگی کے لئے امید کی کرن رہی ہے۔ قوم کے سماجی،ثقافتی اور قدرتی تنوع میں شمال مشرقی خطہ کا ایک منفرد تعاون رہا ہے۔ یہاں کے لوگوں نے اپنی صحت مند طرز زندگی کے ساتھ پورے ملک کا راہ  دکھائی ہے۔
نائیڈو نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے تینوں ریاستوں نے ترقی کے جو سنگ میل قائم کئے ہیں ان پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا’’مجھے یقین ہے کہ ترقی کا یہ سفر مستقبل میں بھی بلا تعطل جاری رہے گا۔ اس موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔
 وزیراعظم نریندر مودی نے منی پور،تری پورہ اور میگھالیہ کے یوم تاسیس پر تینوں ریاستوں کے عوام کو مبارکباد دی ہے اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ پیغام میں مودی نے منی پور کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’ریاست کے یوم تاسیس پرمنی پورکےعوام کو مبارکباد۔ ہندوستان کو ملک کی ترقی میں منی پور کے تعاون پر فخر ہے۔ منی پور اختراعات اور کھیلوں کی صلاحیتوں کا ایک مرکز ہے۔ ترقی کی راہ پر گامزن ریاست کو  میری نیک خواہشات‘‘۔
تری پورہ کےعوام کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’’ریاست کے یوم تاسیس کے خصوصی موقع پر تری پورہ کے عوام کو نیک خواہشات۔ تری پورہ کی ثقافت اور اس کے لوگوں کے گرم جوشی کو پورے ملک میں ستائش کی جاتی ہے۔ ریاست نے مختلف شعبوں میں غیر معمولی پیش رفت کی ہے۔ ترقی کا یہ سفر بلا روک ٹوک جاری رہے۔‘‘
ایک اور ٹویٹ پیغام میں میگھالیہ کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مودی نے کہا ’’ریاست کے یوم تاسیس کے دن میگھالیہ کے میرے بھائیوں اور بہنوں کو نیک خواہشات۔ یہ ریاست اپنی ہمدردانہ جذبات اور اخوت کے عظیم جذبے کے لئے مشہور ہے۔ میگھالیہ کے نوجوان تخلیقی اورکاروباری ہیں۔ دعا ہے کہ یہ ریاست آنے والے وقت میں ترقی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرے‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS