جے این یو تشدد پراداکار ورون دھون نے کی مذمت  

0

نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی کیمپس میں ہوئے تشدد پر بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ،اور کہا کہ وہ بھی اس معاملے پر نیوٹرل نہیں رہ سکتے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق اداکار ورون جو اس وقت مدھیہ پردیش میں اپنی آنے والی فلم اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی کی شوٹنگ کررہے ہیں ،انہوں نے کہا "مجھے لگتا ہے کہ ہم اس طرح کے معاملے پر نیوٹرل نہیں رہ سکتے۔ آپ کو ایسے حملوں کی مذمت کرنی ہوگی۔" اداکار نے مزید کہا ، "یہ خطرناک اور تکلیف دہ ہے کہ چہرے پر ماسک پہنے ہوئے لوگ تعلیمی اداروں میں داخل ہوتے ہیں اور یہ سب ہوتا ہے۔"

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS