نئی دہلی (یو این آئی) : حکومت نے معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر وی اننت ناگیشورن کو چیف اکنامک ایڈوائزر (اقتصادی مشیر اعلیٰ) مقرر کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ڈاکٹر ناگیشورن نے بھی آج چارج سنبھال لیا۔اس عہدے پرتقرری سے قبل ڈاکٹر ناگیشورن مصنف، استاد اور مشیر کے طور پر کام کر رہے تھے ۔ انہوں نے ہندوستان اور سنگاپور کے کئی بزنس اسکول اور انتظامی اداروں(مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹس) میں پڑھایا ہے۔ وہ فی الحال آئی ایف ایم آر گریجویٹ اسکول آف بزنس کے ڈین اور کریا یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر ہیں۔ وہ 2019سے 2021 تک وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے پارٹ ٹائم ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر ناگیشورن کی تقرری ڈاکٹر کے وی سبرامنیم کے استعفیٰ کے بعد کی گئی ہے۔ عام بجٹ سے پہلے ہونے والے معاشی جائزے کو تیار کرنے کی ذمہ داری اقتصادی مشیر اعلیٰ کی ہوتی ہے ۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.