پرینکا گاندھی بولیں کے یوپی کے سبھی اضلاع میں کورونا کٹ گھپلہ

0

لکھنؤ: کورونا کٹ گھپلے کے سلسلے میں اترپردیش کانگریس کے کارکنوں نے ہفتہ کو لکھنؤ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔
مال اوینیو واقع کانگریس دفتر سے کانگریسی کارکنوں نے جلوش کی شکل میں اسمبلی کی جانب مارچ شروع کیا جنہیں جی پی او کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے روک لیا۔معمولی دھکا مکی کے بعد کانگریسیوں کو پولیس گاڑی میں بٹھا کروہاں سے روانہ کردیا گیا۔ کانگریسی کارکنان اپنے ہاتھوں میں تختیاں لئے ہوئے تھے جس میں کورونا کٹ گھپلے کے ضمن میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔کارکنان حکومت مخالف نعرے بازی کررہے تھے۔
ادھر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا'یوپی کے تقریبا سبھی اضلاع میں کورونا کٹ گھپلہ ہوا ہے۔ کورونا آفت کے وقت جب لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی پرخطرہ ہے اس وقت ریاستی حکومت کے افسروں نے کروڑوں کا وارا نیارا کردیا۔ سوال یہ ہے کہ کیا ریاستی حکومت کی دلچسپی ہر بار گھپلہ بازوں کو بچانے کی ہی ہوتی ہے'۔
قابل ذکر ہے کہ پلس آکسی میٹر اور تھرمل اسکینر کی خرید کے سلسلے میں سلطانپور سے بی جے پی کے رکن اسمبلی دیو منی دویدی نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پر گھپلے بازی کا الزام لگاتے ہوئے اس کی شکایت وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے کی تھی۔یوگی نے معاملے کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS