این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں غوروفکر شروع

0

پٹنہ: بہار میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آج قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)میں سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں غوروفکر شروع ہوگئی ہے۔
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا پارٹی کے بہار معاملوں کے انچارج بھوپندر یادو، ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال اور ڈپٹی وزیراعلی سشیل کمار مودی کے ساتھ وزیر اعلی اور جنتا دل(یونائٹیڈ)جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملنے پہنچ گئے۔
اس میٹنگ میں جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن عرف للن سنگھ بھی موجود تھے۔ ایسا سمجھا جارہا ہے کہ نتیش کمار سے ملاقات  کے دوران اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کے اتحادی پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں بات چیت ہوگی۔
این ڈی اے کے ایک دیگر پارٹی لوک جن شکتی پارٹی (ایل جی پی)اور جے ڈی یو کے درمیان کافی تلخی ہے۔ وہیں مہا گٹھ بندھن سے رشتہ توڑ کر آئے سابق وزیراعلی اور ہندوستانی عوام مورچہ (ہم)کے صدر جیتن رام مانجھی اب وزیراعلی نتیش کمار کے سہارے این ڈی اے میں شامل ہوئے ہیں۔
اس میٹنگ کے بعد سیٹوں کی تقسیم پر کیا فارمولہ نکلتا ہے یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS