معصومہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور اس کا ویڈیو وائرل کیا، دو ملزمین گرفتار

0

متھرا:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع متھرا کے جیت علاقے میں ایک بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے دو ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔پولیس سرکل افسر صدر پروین ملک نے بدھ کو بتایا کہ بچی کے والد کی رپورٹ کی بنیاد پر 376ڈی آئی پی سی،67 آئی ٹی ایکٹ اور 3/4 پاکسو ایکٹ کے تحت جیت تھانے میں چار نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ وقت پہلے قصبے کے چار نوجوان ایک 13سالہ بچی کو جلانے کے لئے لکڑی دلانے کے بہانے سے لے گئے اور ا س کے ساتھ منھ کالا کیا۔ بچی کو بلیک میل کرنے کے لئے انہوں نے پورے واقعہ کا ویڈیو بھی بنالیا۔
ملک نے بتایا کہ دو دن پہلے ملزمین نے بچی کو پھر سے وہیں بلایا اور جب اس نے منع کیا تو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دینے لگی۔ بچی کو نہ ماننے پر انہوں نے ویڈیو وائرل کردیا۔ اس کے بعد ہی متاثرہ کے والد نے جیت تھانے میں چاروں نوجوانوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔
سی او کے مطابق ملزمین پرمود اور روہت کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ بقیہ دو ملزمین کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS