امریکہ : کرونا وائرس کے بعد سائیکلون کا قہر، 6ہلاک

    0

    واشنگٹن:کرونا وائرس (کووڈ۔19) سےدنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کو جھیل رہے امریکہ پر قدرت کی دوہری مار پڑی ہے۔ امریکہ کے میسی سیپی ریاست میں سائیکلون آنے  سے کم سے کم 6  لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
    ریاست کی ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی نے پیر کو بتایا کہ  اتوار کو سائیکلوں کی زد میں آنے سے جیفرسن ڈیوس کاؤنٹی میں تین، لارینس کاؤنٹی میں دو اوروالٹ  
    ہال کاؤنٹی میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ یہ سبھی علاقے ریاست کے جنوبی حصے میں واقع ہیں۔
    مقامی میڈیا کے مطابق یہ سائیکلون’تباہ کن نقصانات کی وجہ بنا جس کی وجہ سے قومی محکمہ موسمیات (این  ڈبلیو ایس) کو سائیکلون ایمرجنسی جاری کرنا پڑا۔ یہ 
    میسی  سیپی کے  گورنر ٹیٹ ریوس نے ریاست کے لوگوں سے ان سنگین سائیکلون کو بہت سنجیدگی سے لینے کی اپیل کی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ٹکساس اور
    لوسیانہ سمیت جنوبی ریاستوں میں بھی سائیکلون کی تباہی دیکھنے کو ملی جہاں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ پیرکی رپورٹ کے مطابق سائیکلون کی وجہ سے میسی
    سیپی اور لوسیانہ میں ساٹھ ہزار  لوگوں  کو بغیر بجلی کے رہنا پڑاہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS