شام میں 4 سال قبل ڈیم پرحملہ میں امریکی فوج ملوث تھی: نیویارک ٹائمز کا سنسنی خیز انکشاف

0
The new york times

واشنگٹن: (یواین آئی) ایک امریکی اخبار نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ شام میں چار سال قبل ڈیم پر حملے میں امریکی افواج ملوث تھیں، جس سے واشنگٹن نے لاکھوں افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔’نیو یارک ٹائمز‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی افواج نے شام کے شمالی علاقے رقہ میں ایسے ڈیم کو تباہ کیا جو ’نو اسٹرائیک لسٹ‘پر موجود تھا، ٹاسک فورس نائن نے اس وقت امریکی فوج کے پاس موجود سب سے بڑے، 2ہزار پاؤنڈ وزنی بم کے ذریعہ ڈیم کے پانچ منزلہ ٹاور کو تباہ کردیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیم کا بند ٹوٹتا تو لاکھوں افراد متاثر ہوتے، ہزاروں سیلاب میں مر سکتے تھے، تب پنٹاگن نے اس وقت حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS