سی اے اے مخالف مظاہرہ: 60 کو 57 لاکھ کے ہرجانہ کا نوٹس

0

بجنور (پی ٹی آئی) تقریباً 3 سال قبل سی اے اے (شہریت ترمیمی ایکٹ) اور این آر سی (نیشنل رجسٹر آف سٹیزن) کے خلاف مظاہروں کے دوران تشدد اور آتش
زنی کے معاملوں میں شامل نہٹورکے60 مظاہرین کو پولیس نے نوٹس جاری کرکے 57 لاکھ روپے کے نقصان کی تلافی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ نہٹور پولس
اسٹیشن کے انچارج پنکج تومر نے ہفتہ کو بتایا کہ 20 دسمبر 2019 کو نہٹور میں سی اے اے این آر سی کے خلاف مظاہرہ پرتشدد ہوگیاتھااور بھیڑنے
سرکاری املاک میں توڑ پھوڑ کی تھی اور پولیس اسٹیشن میں کھڑی پولیس جیپوں اور موٹرسائیکلوں کو آگ لگادی تھی۔ تومر کے مطابق اس دوران ہجوم نے پولیس
پر پتھراو¿ بھی کیا اور جواب میں پولیس کو گولی چلانا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ پرتشدد مظاہرے میں2 نوجوانوں انس اور سلمان کی گولی لگنے سے موت
ہوگئی تھی۔تومر کے مطابق انتظامیہ نے احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو 57 لاکھ روپے کے نقصان کا اندازہ لگایا تھا۔ انہوں نے کہا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS