بورڈ کے امتحان سمیت دیگر امتحانات پر فیصلہ 20 مئی کے بعد : دنیش شرما

0
image:india.com

لکھنؤ: (یواین آئی) اترپردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی ہائی اسکول، انٹرمیڈیٹ اور یونیورسٹیوں کے امتحانات کے سلسلے میں اترپردیش کی حکومت 20 مئی کے بعد فیصلہ کرے گی۔
نائب وزیر اعلی دنیش شرما نے آج کہا کہ 20 مئی تک کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھا جائے گا۔اس کے بعد حالات قابو میں ہونے پر یونیورسٹی سے بات کی جائے گی۔ اگر امتحان کرانا ممکن ہوا تو یو جی سی گائیڈلائن کے مطابق پرموٹ کرنے پر غور کیا جائے گا۔
یو پی بورڈ کے امتحانات کے سلسلے میں بھی 20 مئی کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔ سرکاری شعبے جائزہ کے بعد اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے فیصلے کے مطابق آگے کی کارروائی کی جائے گی۔
ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر اتر پردیش اساتذہ اہلیت ٹیسٹ ( ٹی ای ٹی) 2020 کو منگل کے روز ملتوی کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS