پہلے مرحلہ کے انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری

0

لکھنؤ (یو این آئی) : الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 11اضلاع کی 58سیٹوں پر ووٹنگ کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔کمیشن کی جانب سے عوامی نمائندگی قانون کے تحت نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے ساتھ ہی امیدواروں کی جانب سے نامزدگی کا عمل شروع ہوگیا۔ پہلے دن شاملی ضلع کی کیرانہ سیٹ کیلئے ایک آزاد امیدوار نے اپنا پرچہ داخل کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 21جنوری تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 24جنوری کو ہوگی۔کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 27جنوری مقرر کی گئی ہے ۔ جبکہ ووٹنگ 10فروری کو ہوگی۔ کورونا بحران کے پیش نظر اس بار ووٹنگ کی مدت میں توسیع کرکے ایک گھنٹے کردیا گیا ہے ۔ اس کے تحت صبح 7:00بجے سے شام 6:00بجے تک ووٹنگ ہوگی۔پہلے مرحلے میں مغربی اتر پردیش کے شاملی، میرٹھ، مظفر نگر، باغپت، ہاپوڑ، غازی آباد، بلند شہر، متھرا، آگرہ، علی گڑھ اور گوتم بدھ نگر اضلاع کی 58اسمبلی سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here