مئوکو لوٹنے والے مافیاﺅں کوکہیں سے بھی ڈھونڈ نکالیں گے:یوگی

0

وزیر اعلیٰ نے ضلع میں 203 کروڑ روپے کی اسکیموں کا رکھا سنگ بنیاد
لکھنئو/مئو (ایس این بی) : وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مﺅ ضلع میں 203 کروڑ روپے کی لاگت والے ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی اور سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ برسوں تک مﺅ کو مافیاﺅں نے جم کر لوٹا ہے۔ اس علاقہ کو لوٹنے والے مافیا کوئی بھی ہوں، انہیں حکومت پاتال سے بھی ڈھونڈ کر نکال لائے گی۔ مﺅ کے دورے پر پہنچے وزیر اعلیٰ یوگی نے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔
انہوں نے کہا کہ جرم اور مجرموں کے خلاف ان کی حکومت میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی سے کام ہو رہا ہے۔ یوگی نے کہا کہ مافیا کوئی بھی ہو، کہیں بھی ہو ہم اسے تلاش کر لیں گے۔ انہو ںنے کہا کہ مافیاﺅں نے مﺅ کو لوٹ لیا ہے۔ وہ غریبوں کے حق پر ڈاکہ ڈالتے رہے۔ آج اسی کی تلافی حکومت ان سے اور ان کے خاندان سے کروا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہاں بغیر کسی کا نام لئے جرائم پیشہ افراد کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ غنڈوں، جرائم پیشہ افراد اور مافیاﺅں کو پاتال سے بھی ڈھونڈھ لائیں گے اور انہیں قانون کے شکنجہ میں ڈال کر سیدھا کیا جائے گا۔ اس دوران انہوں نے مﺅ میں ایک میڈیکل کالج کھولنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ زمین تلاش کریں۔ مسٹر یوگی نے مﺅ کو کوی شیام نرائن پانڈے کی سرزمین بتاتے ہوئے کہا کہ زراعت کے بعد کپڑا صنعت ہی روزگار وضع کا سب سے بڑا شعبہ ہے۔ مﺅ کی بند پڑی کتائی اور بنائی ملوں کو جلد ہی دوبارہ کھولا جائے گا جس سے یہاں کے لوگوں کو مقامی سطح پر روزگار مل سکے۔ اس سے قبل یوگی نے مﺅ میں 203 کروڑ روپے کی لاگت والی 45 ترقیاتی اسکیموں کی نقاب کشائی کی و سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں 161.70 کروڑ روپے 32 اسکیموں کی نقاب کشائی اور 42 کروڑ روپے کی لاگت والی 15 اسکیموں کا سنگ بنیاد شامل ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS