گجرات کے شہید کے کنبہ کا بذریعہ ڈاک شوریہ چکر لینے سے انکار

0

احمد آباد، (پی ٹی آئی)گجرات میں ایک شہید فوجی کے کنبہ نے ڈاک کے ذریعہ ان کے گھر بھیجے گئے بہادری کے ایوارڈ شوریہ چکر کو مسترد کرتے ہوئے
واپس لوٹا دیا۔ شہید کے کنبہ نے کہا کہ یہ ان کے بیٹے لانس نائک گوپال سنگھ بھدوریا کی ’توہین ‘ہے جس نے5 سال قبل جموں و کشمیر میں دہشت گردوں
سے لڑتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی تھی۔5 ستمبر کو شہید گوپال سنگھ بھدوریا کے والدمنیم سنگھ نے پوسٹل کورئیر واپس کردیا۔ جو ان کے بیٹے کو ڈیوٹی کے
دوران میں شہادت کے ایک سال بعد فروری 2017 میں بعد از مرگ دیا گیا تھا۔احمد آباد شہر کے باپو نگر علاقے کے منیم سنگھ نے مطالبہ کیا کہ ملک کا تیسرا
سب سے بڑا بہادری ایوارڈ نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب میں کنبہ کو دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوج ڈاک کے ذریعے ایوارڈ نہیں بھیج سکتی۔ یہ
نہ صرف پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے بلکہ ایک شہید اور اس کے کنبہ کی توہین ہے، اس لیے تمغہ والے پارسل قبول نہیں کیا۔واضح رہے کہ 2018 میں،
فوجی کو شوریہ چکر سے نوازا گیا، جو اشوک چکر اور کیرتی چکر کے بعد تیسرا سب سے بڑا بہادری ایوارڈ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS