یوگی نے گڈگورننس کا راج قائم کیا: شرما

0

لکھنئو (ایس این بی) ریاست کے وزیر شہری ترقیات اے کے شرما نے جمعرات کو مﺅ میں منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں گڈ گورننس کا راج قائم ہوا۔ نظم و نسق اور تعلیمی نظام دیگر ریاستوں کے لئے مثالی بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی توجہ ہمیشہ مﺅ کو ملتی رہی ہے۔ مسٹر شرما نے کہا کہ مﺅ کی ترقی کے لئے ریاستی حکومت نظم و نسق پر توجہ دے رہی ہے۔ اسی طرح اب پرانی کتائی ملوں کو صنعتی کلسٹر کی شکل میں فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے مﺅ میں میڈیکل کالج بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ مسٹر شرما وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ مﺅ ضلع میں کئی اسکیموں کے سنگ بنیاد و نقاب کشائی کے پروگرام میں شامل ہوئے اور کئی کاموں کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے مﺅ بس اسٹینڈ عوام کو معنون کیا۔ کلکٹریٹ احاطہ میں کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد و نقاب کشائی کی اور سرٹیفکیٹ کی تقسیم کی۔ اس کے بعد عوامی جلسہ کو خطاب کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ دو اسکیموں کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ کو ہیلی پیڈ پر وداع کرنے کے بعد مسٹر شرما کارکنوں سے ملے اور اس کے بعد لکھنئو کے لئے روانہ ہوگئے۔ اس سے قبل مسٹر شرما نے وزیر اعلیٰ کا اعظم گڑھ منطقہ میں خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مئو ضلع چھوٹا ہی ہے لیکن بہت ترقی پسند ضلع ہے۔ انہوں نے بھوجپوری میں بولتے ہوئے کہا کہ ’سبیرے-سبیرے جوَن سب تیار ہوکے سمے سے لکھنئو پہنچ جالا، او پوروانچل ایکسپریس وے اوور کیہو کے نا ماننیہ یوگی جی کا ہی دین ہا‘انہوں نے کہا کہ سی ایم یوگی کے آشیرواد سے ہی مﺅ بارڈر کے نزدیک اعظم گڑھ میں مہاراجہ سوہیل دیو یونیورسٹی کی تعمیر ہو رہی ہے۔ شعبہ تعلیم کے لئے یہ بہت ہی مفید ثابت ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS