یمنا ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ، ایک ہی کنبے کے 7لوگوں کی موت

0

آگرہ:(یواین آئی) یمنا ایکسپریس وے پر متھرا کے نزدیک ہفتہ کی علی الصبح پیش آئے سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے سات اراکین کی موت ہوگئی جبکہ ایک بچے سمیت دیگر تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔سبھی مہلوکین ضلع ہردوئی کے سنڈیلہ علاقے میں گاؤں بہادر پور کے رہنے والے تھے اور اپنے گاؤں سے نوئیڈا واپس لوٹ رہے تھے۔ متوفین میں تین خواتین، ایک بچہ اور تین مرد شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہوئے ایک بچے سمیت دو لوگوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ انہیں متھرا کے ضلع اسپتال میں داخل علاج کرایا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ صبح تقریبا پانچ بجے پیش آیا جب متھرا کے تھانہ نوہ جھیل علاقے میں یمنا ایکسپریس وے کے باجنا کٹ کے نزدیک ہفتہ کو ویگن آر کار نامعلوم گاڑی میں پیچھے سے ٹکرا گئی۔ کار میں بہادر پور باشندہ للو گوتم ان کے بیٹے راجیش، گوپال گوتم، سنجے ان کی بیوتی نشا، للو کی بیوی چھٹکی، راجیش کی بیوی نندنی، سنجے کے بیٹے دھیرج اور سنجے کا دوسرا بیٹا کرش سوار تھے۔ حادثے میں رکش اور گوپال زخمی ہوگئے۔ بقیہ کی موقع ورادت پر ہی موت ہوگئی۔ یہ سبھی لوگ اپنے آبائی گاؤں بہادر پور ہردوئی سے شادی تقریب میں شرکت کے بعد کاسنا صدر پورا، گوتم بدھ نگر لوٹ رہے تھے۔
حادثہ کی وجہ سے کافی دیر تک آمدورفت متاثر رہا۔ تباہ کار کو ہٹا کر آمدورفت کو بحال کرایا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS