انڈر ورلڈ ڈان داؤد کراچی کے اسپتال میں داخل

0
انڈر ورلڈ ڈان داؤد کراچی کے اسپتال میں داخل
انڈر ورلڈ ڈان داؤد کراچی کے اسپتال میں داخل

ممبئی، (یو این آئی): مفرور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کاسکر کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں پاکستان کے کراچی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ممبئی کے رہائشی 68سالہ داؤد کو ممکنہ طور پر زہر دیا گیا ہو گا، حالانکہ ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک اس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

داؤد 12مارچ 1993کے سلسلہ وار دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہے، جس میں 257افراد ہلاک، 713دیگر زخمی اور کئی کروڑ کی املاک کو نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: یوروپ میں اسلام کے لیے کوئی جگہ نہیں، اٹلی کی وزیراعظم نے مسلمانوں کو دی دھمکی

ممبئی پولیس انڈر ورلڈ ڈان کے اسپتال میں داخل ہونے کے بارے میں اس کے رشتہ داروں سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS