مہاراشٹر حکومت کا محمد رفیع کی صدسالہ تقریبات منانے کا فیصلہ

0
مہاراشٹر حکومت کا محمد رفیع کی صدسالہ تقریبات منانے کا فیصلہ
مہاراشٹر حکومت کا محمد رفیع کی صدسالہ تقریبات منانے کا فیصلہ

ممبئی،(یو این آئی): مہاراشٹر حکومت نے مشہور گلوکارپدم شری مرحوم محمد رفیع کی صدسالہ تقریبات منانے کا فیصلہ کیا ہے اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے خود اس کا اعلان مہاراشٹر اسمبلی میں کیا۔ان تقریبات کا جشن 24دسمبر سے شروع ہوگا۔

ریاستی سرکار نے ان کی صد سالہ پیدائش کو مناسب طریقے سے منانے اور اس عظیم گلوکار کو اعزاز دینے کافیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ فڑنویس نے مزید کہا کہ محمد رفیع کاتعلق ریاست پنجاب سے تھا،لیکن ممبئی اور مہاراشٹر ان کی کرم بھومی کہی جاسکتی ہے۔

انہوں نے تقریباً 60 ہزار نغمے گائے اور مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں ان کے کروڑوں چاہنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: انڈر ورلڈ ڈان داؤد کراچی کے اسپتال میں داخل

امسال سے ان کا صدسالہ یوم پیدائش منانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور سرکار نے محکمہ ثقافت کو ہدایت دی ہے کہ محمد رفیع کی صدسالہ یوم پیدائش جشن کی طرح منایا جائے،اس کی منصوبہ سازی کی جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS