زیادہ مریضوں کے بعد اب سب سے زیادہ اموات
نئی دہلی (ایجنسیاں)کورونا کی دوسری لہر نے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات کے اعداد وشمار کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ روزانہ ملنے والے نئے کورونا معاملے کا ہر دن نیا ریکارڈ قائم کررہی دوسری لہر کے سبب ہفتہ کی صبح تک 24گھنٹوں میں ایک ہزار 341متاثرین کی موت ہوگئی۔ یہ وبا کی شروعات کے بعد اب تک ملک میں ایک دن میں جان گنوانے والے کورونا مریضوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اسی کے ساتھ کل مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 175649 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ایک دن میں کورونا سے سب سے زیادہ موت کا اعداد وشمار 1290 تھا، جو 16 ستمبر کو درج کیاگیا تھا۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کووڈ-19 وبا کے قہر میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک کے مختلف حصوں میں 2.34 لاکھ نئے کیس درج ہوئے ہیں۔
ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 234692 نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 609ہوگئی ہے ۔ وہیں اس دوران ریکارڈ 123354 مریض صحتمند بھی ہوئے ہیں جنہیں ملاکر اب تک 12671220 مریض کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملے 16 لاکھ کو عبور کرکے 1679740 ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مزید 1341 مریضوں کی موت کے ساتھ ، اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 175649 ہوگئی ہے ۔ملک میں شفا یابی کی شرح 87.23 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 11.56 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.21 فیصد رہ گئی ہے ۔مہاراشٹر کورونا کے فعال معاملات میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17996 فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ یہ 639642 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ، ریاست میں مزید 45335 مریض صحتمند ہوئے ، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3004391 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ مزید 398 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 59551 ہوگئی ہے ۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک
ممالک کل متاثرین نئے متاثرین آج کی اموات
امریکہ 32,322,594 +23,005 +251
ہندوستان 14,762,540 +260,778 +1,495
برازیل 13,834,342 دستیاب نہیں دستیاب نہیں
فرانس 5,260,182 +35,861 +189
روس 4,693,469 +9,321 +398
برطانیہ 4,385,938 +2,206 +35
ترکی 4,212,645 +62,606 +288
اٹلی 3,857,443 +15,370 +310
اسپین 3,407,283 دستیاب نہیں دستیاب نہیں
جرمنی 3,127,806 +12,388 +92

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS