یونانی طریقہ علاج نقصان دہ نہیں بلکہ مرض ختم ہونے پر مریض کوازسر نوتوانائی ملتی ہے: ڈاکٹر سید احمد خان

0

جھگی بستی میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے تحت مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد
محمدیامین
نئی دہلی (ایس این بی) : آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے زیراہتمام نیو سیلم پور کی جھگی بستی میں یونانی آیور وید’’ایک ساتھ ،وشواس کے 100 سال ’عنوان پر سمپوزیم اور مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔افتتاحی تقریب کی صدارت ڈاکٹر مفتی جاوی انور قاسمی نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر انور عباس و مہمان ذی وقار کی حیثیت سے لوہیا اسپتال کے ڈاکٹر ذکی الدین نے بطور خاص شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ طب یونانی ہمارا عظیم سرمایہ ہے اور عوامی سطح پر نہایت کارگر ثابت ہونے سے خاص و عام کی توجہ کا مرکز ہے اور یہی وجہ ہے کہ کم اخراجات کی بنیا پر نئے و پرانے سے پرانے مرض کا جڑ سے خاتمہ ہونے پر یونانی طریقہ علاج پورے ملک میں بیحد مقبول ہے۔طب یونانی کے معروف حکیم و ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ یونانی طریقہ علاج نقصان دہ نہیں ہے بلکہ دھیرے دھیرے مرض کا خاتمہ ہوتا ہے جس سے مریضوں کوازسر نو توانائی ملتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نیوسیلم پور کی جھگی بستی میں نہایت غریب لوگ رہتے ہیں جنہیں آسمان چھوتی مہنگائی کے اس دور میںمفت طبی سہولت فراہم کرنے کیلئے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا ہے جس میں غریب مردو خواتین اور معصوم بچوں نے جو جس مرض میں مبتلا تھا اسے اسی مرض کی مفت دوائی گئی ہے جس سے غریب مریضوں نے راحت کی سانس لی ہے۔اس موقع پر اپنی خدمات انجام دینے والو ں میںڈاکٹر گل انم،ڈاکٹر الطاف،عبدالقادر، حکیم اعجاز احمد اعجازی،حکیم عطا ء الرحمن اجملی،حکیم حافظ محمد مرتضیٰ،حکیم محمد کیف،حکیم شاذان ملک، حکیم محمد صادق، محمد ارمان و شیخ شاد شامل تھے ۔اس کیمپ میں آنکھوں کی جانچ کیلئے بھی ایک ماہر چشم اپنی خدمات انجام دے رہا تھا جبکہ شہرت یافتہ ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی نے طبی ورزش کی ٹرینگ بھی لو گوں کو دی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS