یوکرین: لوتسک نیپرو پہلی بار حملے کی زد میں

0

کیف: (یو این آئی) یوکرین پر روس کی فوجی کارروائی کے دوران جمعہ کو ملک کے دوسرے کنارے پر واقع شہر لوتسک اور نیپرو بھی حملے کی زد میں آئے۔ لوتسک کے میئر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر پناہ لیں اور سوشل میڈیا پر اس سے متعلق کوئی بھی معلومات شیئر نہ کریں۔ شہر کے ہوائی علاقے کے قریب دھماکے کی تصدیق کی گئی۔
یوکرینی میڈیا نے شمال مغربی یوکرین کے شہر لوتسک کے ساتھ ساتھ دریائے نیپر کے کنارے واقع شہر نیپرو میں دھماکہ ہونے کی اطلاع دی۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ان شہروں میں اس سے پہلے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی تھی۔ یہاں دھماکے سے چند گھنٹے پہلے ہوائی حملے کے سائرن بجنے لگے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS