یوکرین معاملہ:برطانیہ میں کوبرا واریئر مشق میں حصہ نہیں لے گی فضائیہ

0

نئی دہلی: (یواین آئی) یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کے بعد پیدا حالات کے پیش نظر ہندوستانی فضائیہ برطانیہ میں اگلے ماہ ہونے والے کئی ملکوں کے ’کوبرا واریئرمشق‘ میں حصہ نہیں لے گی۔ یہ مشق برطانیہ میں چھ سے 27 مارچ تک ہونی تھی اور اس میں گھریلو تیجس جنگی طیارہ دیگر ملکوں کے طیاروں کے ساتھ ہندوستانی فضائیہ کی نمائندگی کرنے والا تھا۔ فضائیہ نے ہفتے کو ایک ٹویٹ کر کے کہا کی حال کے واقعات کے پیش نظر وہ اس مشق میں حصہ نہیں لے رہی ہے۔فضائیہ نے کہا،’’حال کے واقعات کے پیش نظر فضائیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ برطانیہ میں ہونے والے ’کوبرا واریئر مشق میں حصہ لینے کےلئے اپنا طیارہ نہیں بھیجے گی۔
پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق مشق میں حصہ لینے کےلئے پانچ تیجس جنگی طیاروں کو برطانیہ جانا تھا۔ اس مشق میں تیجس کو اپنی کرتب بازی اور مار کرنے کی صلاحیت کا دیگر ملکوں کی فضائیہ کے سامنے مظاہرہ کرنے کا موقع ملا تھا۔ واضح رہے کہ یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی سے دنیا بھر میں معمول کے حالات متاثرہوئے ہیں اور بے یقینی کے حالات برقرار ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS