کیف: (یو این آئی) یوکرین کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ روسی افواج نے ملک کے مشرقی شہر لیسیچانسک پر کنٹرول کرلیا ہے۔بی بی سی نے پیر کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔یوکرینی فوج کے جنرل اسٹاف نے کہا ’’لیسیچانسک میں شدید لڑائی میں ہماری دفاعی افواج کو اپنی پوزیشنوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔ یہ قدم یوکرین کے محافظوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے اٹھانا پڑا‘‘۔اس سے قبل روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا تھا کہ ان کی فوج نے لیسیچانسک پر قبضہ کر لیا ہے اور لوہانسک کے علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
دریں اثنا، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کی فوج اپنی حکمت عملی اور جدید ہتھیاروں کی سپلائی میں اضافے کے ساتھ لیسیچانسک پر دوبارہ قبضہ کرلے گی۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.