ممبئی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر

0

نئی دہلی: (یو این آئی) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان، پیر کے روز گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 44 ویں دن مستحکم رہیں۔
تیل مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق، دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) اور مال ڈھلائی کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔
مئی کے آخری ہفتے میں عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.23 فیصد گر کر 111.37 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 0.25 فیصد کمی کے ساتھ 108.16 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:-
میٹروشہر…………پیٹرول…………ڈیزل
…………………… (روپے فی لیٹر)
دہلی………….96.72..89.62
ممبئی …………111.35…….97.28
کولکتہ ……106.03..92.76
چنئی………….102.63…….94.24

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS