یوکرین بحران کے درمیان کئی پروازیں رد

0
The Irish Times

ماسکو: روس اور مغربی ملکوں کے درمیان ہفتہ کے اواخر میں بات چیت کے باوجود حملے کے اندیشوں کے مدنظر کچھ ایئر لائنس کمپنیوں نے یوکرین جانے والی اپنی پروازیں یا تو رد کردی ہیں یا انہوں نے ان کا راستہ دوسری منزلوں کی جانب تبدیل کردیاہے۔ وہائٹ ہاؤس نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پتن کے ساتھ فون پر بات چیت میں صدر بائیڈن نے کہاکہ یوکرین پر حملہ کرنے سے وسیع پیمانے پر جان مال کا نقصان ہوگا۔ مغربی ممالک بحران کو ختم کرنے کیلئے سفارتی کوشش کرنے کیلئے پرعزم ہیں، لیکن دیگر حالات کیلئے بھی تیار ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS