نئی دہلی: معروف مصنفہ اور ایوارڈیافتہ اروندھتی رائے نے کہا ہے کہ ہندو راشٹرکی سوچ پھوٹ ڈالنے والی ہے اور ملک کے لوگ اسے کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ ’دی وائر‘کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بی جے پی کو فسطائی قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ ملک ایک دن ان کی مخالفت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ہندوستانی عوام پر بھروسہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ ملک اس اندھیری کھائی سے باہر آئے گا۔اروندھتی رائے نے کہاکہ مودی کے آنے کے بعد ملک میں فرقہ پرستی اوربڑھی ہے۔ ملک کے 100 لوگوں کے پاس ہندوستان کی جی ڈی پی کا 25 فیصد ہے۔ اتر پردیش کے ایک کسان نے بہت درست تبصرہ کیا تھا کہ ملک کو4 لوگ چلاتے ہیں، 2بیچتے ہیں اور 2 خریدتے ہیں۔ یہ چاروں گجرات کے ہیں۔ اروندھتی نے کہاکہ بندرگاہوں، کانوں، میڈیا، انٹرنیٹ، پیٹرو کیمیکلز سمیت کئی چیزوں پر امبانی اور اڈانی کی اجارہ داری ہے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.