ہیلسنگبرگ (یو این آئی) : ہندوستانی خواتین کی انڈر 23 ٹیم کو تین ممالک کے درمیان کھیلے جا رہے 3 ملکی ٹورنامنٹ کے آخری میچ میں امریکہ کے ہاتھوں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سویڈن کے ہیلسنگ برگ میں لاروڈس آئی پی میں ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے آٹھویں منٹ میں ہی 1-0 کی برتری کے ساتھ آغاز کیا لیکن اس کے بعد میچ ہاتھ سے نکل گیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر امریکہ 1-1 سے برابر رہا اور دوسرے ہاف میں جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے مزید تین گول کر کے میچ 4-1 سے اپنے نام کر لیا۔بھارت کا واحد گول پیاری شاشا نے کیا۔ امریکہ کی جانب سے پہلا گول میسیا برائٹ نے کیا جس کے بعد جینا نیسوونگر نے فری کک کو گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-1 کی برتری دلا دی۔اس کے علاوہ امریکہ کی جانب سے سیرا اینج اور ایوا کک نے بھی گول کئے ۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.