شمالی فلپائن میں طوفان کومپاسو سے 30 افرادہلاک

0
Image: Meczyki

منیلا (یو این آئی) شمالی فلپائن میں کومپاسو طوفان کی زدمیں آکرکم از کم 30 افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ قومی آفات سے نمٹنے اور انتظامی کونسل نے جمعرات کو یہ معلومات دی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس طوفان کی وجہ سے 325 مکانات پوری طرح تباہ ہوگئے ہیں اور 10 شہروں میں بجلی کی دقت کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔ زراعت کے شعبے کو 2.1 کروڑڈالر کانقصان ہوا ہے اور اس کی وجہ سے 50040 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طوفان کی زدمیں آکر 11 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو ئے ہیں۔ ابھی تک ان کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
ریلیف اور ریسکیو ورکرز نے مزید موسلا دھار بارش کی وارننگ جاری کی ہے اور متاثرہ علاقوں سے 15 ہزار افراد کو نکال لیا ہے۔ اس طوفان کااثر ہانگ کانگ پربھی پڑاہے جہاں ایک شخص ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS