بنگلہ دیش میں درگا پوجا کے مدنظر تشدد، ہندوستانی حکومت سرگرم، جانیں وجوہات

0
Image: Amar UJala

نئی دہلی،(یو این آئی) ہندستان نے بنگلہ دیش میں درگا پوجا فیسٹول کے پروگرام کے مقامات پر پرتشدد حملوں کے واقعات پر آج تشویش ظاہر کی اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بنگلہ دیش حکومت نے فوری طورپر کارروائی کرکے اس پر قابو پالیاہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں باقاعدہ بریفنگ میں کہاکہ بنگلہ دیش میں مختلف مقامات پر درگاپوجا کی تقریب مقامی عوام اور بنگلہ یش کی ایجنسیوں کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہیں۔ ان پروگراموں پر ہوئے حالیہ واقعات پر ہندستان اپنے ہائی کمیشن اور قونصل خانہ کے ذریعہ بنگلہ دیش حکومت اور مقامی انتظامیہ کے نزدیکی رابطہ میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے بنگلہ دیش میں مذہبی انعقاد پر حملوں کے پریشان کن واقعات رپورٹ دیکھی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لئے فوری طورپر کارروائی کی اور سیکورٹی ایجنسیوں کی تعیناتی کی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بنگلہ دیش میں موجودہ درگاپوجا تہوار کے انعقاد سرکاری ایجنسیوں کے تعاون اور اکثریتی برادری کے تعاون سے جاری رہیں گے۔مسٹر باگچی نے کہاکہ ڈھاکہ میں ہندستانی ہائی کمیشن اور ہمارے قونصل خانے ڈھاکہ اور دیگر مقامات پر انتظامیہ کے نزدیکی رابطہ میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جہاں تک ان حملوں کی جانچ کا سوال ہے، وہ بنگلہ دیش حکومت کی ذمہ داری ہے۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ کچھ دنوں میں کئی شہروں میں افواہ پھیلا کر مشتعل بھیڑ کو جمع کیا گیا اور مندرو ں اور پوجا کے پنڈالوں پر حملے کئے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS