ساورکر اور گاندھی کے معاملے میں راج ناتھ سنگھ کو جاوید اختر کا جواب

0
Image: Abbott

نئی دہلی (ایجنسی):مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے گاندھی جی اور ویر ساورکر کے بارے میں ایک بیان دیا تھا جس کی وجہ سے وہ سرخیوں میں آگئے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ ویر ساورکر نے صرف گاندھی جی کے کہنے پر انگریزوں کے سامنے معافی کی درخواست دائر کی تھی۔ اس بیان پرجاوید اختر نے طنز کرتے ہوئے لکھا’ویر ساورکر کی طرف سے انگریزوں کو پیش کی گئی دو معافی کی درخواستیں 1911 اور 1913 میں دائر کی گئیں۔ گاندھی جی جو کہ جنوبی افریقہ میں تھے ،وہ ہندوستانی تحریک آزادی مہم سے 1915 میں جڑے تھے ۔ تو یہ پوری طرح غلط ہے کہ انہوں نے گاندھی جی کی وجہ سے رحم کی درخواست دائر کی تھی ۔ بکواس ۔‘
جاوید اختر یہیں نہیں رکے انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں راج ناتھ سنگھ پر جوابی وار کرتے ہوئے لکھا :’یہ دعویٰ کرتے پوئے کہ ساوکر نےگاندھی جی کے مشورہ پر برٹش حکومت کو معافی نامہ بھیجا تھا، ہمارے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جی گاندھی جی سے فخر اور شان لے کر ساورکر کو دینا چاہ رہے ہیں ،لیکن یہ کام نہیں آیا۔ ‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS