دمکا میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے دو مزدوروں کی موت

0

دمکا: جھارکھنڈ میں دمکا ضلع کے مسلیا تھانہ علاقہ میں بدھ کو آسمانی بجلی سے دو مزدوروں کی موت ہوگئی ۔تھانہ انچارج سنجے کمار نے اس کی تصدیق کر تے ہوئے یہاں بتایاکہ ضلع کے مسلیا تھانہ علاقہ میں نوجوڑا گاﺅں میں مزدور کسی منصوبہ میں کام کر رہے تھے ۔ اسی دوران تیز بارش کے درمیان آسمانی بجلی کی زد میں آجانے سے نوجوڑا گاﺅں باشندہ 45 سالہ رامو مہتو اور 40 سالہ جے پرکاش سنگھ جھلس گئے ۔
دریں اثناءاہل خانہ نے دونوں کو سنگین حالت میں نزدیک کے دیوگھر ضلع کے پولوجاری صحت مرکز میں لے گئے جہاں علاج کے دوران دونوں کی موت ہوگئی ۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS