پرتاپ گڑھ (یواین آئی ):1اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ستّر کلو میٹر مسافت پر تھانہ مانکپور علاقے کے سلیم پور مریہ گاوں میں اتوار کی صبح مٹّّی کی کھدائی کرتے وقت اچانک تودہ گرنے سے دو خواتین کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی ۔
ڈی ایس پی (سرکل افسر ) کنڈہ اجیت کمار سنگھ نے آج بتایا کہ تھانہ مانکپور علاقے کے سلیم پور مریہ کی رہنے والی نرملا دیوی 45 زوجہ رام نریش سروج و ویدنا یادو 30 زوجہ اکھلیش یادو گھر کی پتائی کے لئے چکنی مٹّی کی کھدائی کرنے گئی تھی ، جہاں کھدائی کے دوران اچانک مٹّی کا تودہ منہدم ہونے کے سبب دبنے سے دونوں خواتین کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی ۔وہیں پولیس نے دونوں لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیجا ۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.