جامعہ ملیہ کی 2ریسرچ اسکالرز پی ایم آر ایف کیلئے منتخب

0

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ اس کے دو ریسرچ اسکالرز ماریہ خان اور  آبگینہ شبیر ، سینٹر فار نینو سائنس اینڈ نینو ٹکنالوجی(سی این این)مئی 2020 ڈرائیو کے لیٹرل انٹری زمرے کے تحت وزیر اعظم ریسرچ فیلوشپ (پی ایم آر ایف) کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر اورنگ زیب خرم حافظ ، سینٹر برائے نینو سائنس اینڈ نینوٹیکنالوجی کے آفیشل ڈائریکٹر نے بتایا کہ پی ایم آر ایف کے ایک حصے کے طور پر دونوں محققین کو پہلے دو سالوں میں 000  70,روپے ، تیسرے سال کے لئے 75,000 روپے ، چوتھے سال کے لیے 80,000 روپے کی فیلوشپ مل جائے گی۔ اور پانچویں سال کے لئے بھی 80,000 روپے ملیں گے ، یعنی ہر فیلو کو دو لاکھ روپے سالانہ (جس کی مالیت پانچ سال میں تقریبا 10 لاکھ روپے ) بنتی ہے ملیں گے ۔ 
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے دونوں محققین کو مبارکباد پیش کی اور امیدکی کہ اس سے یونیورسٹی کے دیگر طلبا بھی تحقیق میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ عمدہ مقام کا حامل ہے اور اپنے طالب علموں کو اعلی بلندی کے حصول کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پوری کوشش کر تی ہے۔
ماریہ خان کاکام "ملٹی فکشنل ہائبرڈ نینومیٹریل پر مبنی بائیو سنسر کے لئے صحت کی کارکردگی  پر مبنی ہوگاجبکہ آبگینہ شبیر جو پروفیسر ایس ایس اسلام کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں، ان کا کام’’لی آئن بیٹریوں کے لئے اعلی کارکردگی پر مشتمل انوڈ میٹریل کی تیاری‘‘پر ہے ۔دونوں اسکالرز کے تحقیق سے صرف سائنس ہی نہیں بلکہ عام لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا اور انھیں بھی جو اس میدان میں برسوں سے کام کر رہے ہیں ،سوچنے سمجھنے کے لئے ایک نیا زاویہ میسر آئے گا۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS