جنوبی ضلع پلوامہ میں تصادم2 جنگجو ہلاک

0
kashmir post

سری نگر،: (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ یار علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین تصادم آرائی میں 2عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ’منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پلوامہ کے قصبہ یار راجپورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی مہم شروع کی تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی‘۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران 2 دہشت گرد مارے گئے‘۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ’مہلوک جنگجووں کی شناخت اور اُن کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ گاوں میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS