سری نگر کے کھنموہ میں تصادم، 2 جنگجو ہلاک

0
image:thehindu.com

سری نگر: (یو این آئی) سری نگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں 2 عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے ٹویٹ میں کہا :سری نگر انکوائنٹر اپ ڈیٹ: ایک اور عدم شناخت جنگجو ہلاک، کل تعداد دو، آپریشن جاری‘۔
قبل ازیں پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر پیر کی صبح سیکورٹی فورسز نے سری نگر کے کھنموہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا جو ہنوز جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS