شیوپوری:(یواین آئی)مدھیہ پردیش کے شیوپری ضلع کے نیا گاؤں ٹیلامجرا میں ایک جھوپڑی میں اچانک آگ لگنے سے دو سگی بہنوں کی جل کر موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کل کے اس واقعہ میں مرنے والی بچیوں کی پہچان چار سالہ ہمانشی اور ڈھائی سالہ نتیا کے طورپر ہوئی ہے۔دونوں بچیوں کے والدین کام پر گئے تھے اور وہ جھوپڑی میں دو دیگر سہیلیوں کے ساتھ کھیل رہی تھیں،تبھی اچانک جھوپڑی میں آگ لگ گئی۔ان کی سہیلیاں کسی طرح جھوپڑی سے باہر بھاگ گئیں اور یہ دونوں بہنیں جھوپڑی کے اندر ہی رہ گئیں۔آ س پاس کے لوگوں نے آگ بجھائی تب تک دونوں بہنیں جھلس چکی تھیں۔ذرائع نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.