ایٹا : کورونا کے دو پازیٹیو مریض آگرہ کے اسپتال میں داخل

0

ایٹا، 12 اپریل (یو این آئی) اترپردیش کے ایٹا میں دو لوگ کورونا وائرس پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ دونوں کو آگرہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ سکھ لال نے اتوار کے روز بتایا کہ ایٹا کے پازیٹیو مریض کے آگرہ کے پارس اسپتال میں نرسنگ اسٹاف میں کام کرتے تھے۔  یہ اسی دوران کورونا سے متاثر ہوگئے۔ ان کے علاوہ اواگڑھ کا ایک شخص کورونا مشتبہ ہے۔ وہ بھی پہلے آگرہ کے اسپتال میں کام کرتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک شخص ایٹا کے علی گنج اور دوسرا ایٹہ کے جیسلمیر کا رہنے والا ہے۔ دونوں کورونا پازیٹیو ایٹا کے رہنے والے سات کنبے کے افراد اور ایک اواگڑھ میں رہنے والے کورونا کے مشتبہ کو ایٹا کے سی ایس اسپتال میں کوارنٹین کرایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS