ضروری اشیاء کی فراہمی کے لئے 171 مال گاڑياں چلیں گی

0

نئی دہلی: کورونا  وائرس (كووڈ -19) کی وجہ سے  نافذ لاک ڈاؤن کے دوران دودھ، پھل، سبزیاں  اور دیگر اشیائے ضروری  کی فراہمی کو یقینی بنانے کی سمت میں مرکزی حکومت نے ملک بھر میں مختلف 62 ریل روٹس پر  171 مال گاڑياں  چلانے کا فیصلہ  کیا  ہے۔ مرکزی  وزارت  برائے زراعت کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش  لکھی نے ہفتہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایگری کموڈیٹیز فاؤ نڈیشن گروپ کے ساتھ میٹنگ میں مذکورہ معلومات دی۔  میٹنگ میں بتایا گیا کہ حکومت مال گاڑيوں کو چلانے پر غور کر رہی ہے اور اسی کڑی میں سپلائی کے تسلسل  کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی ریل گاڑیاں چلا رہی ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  منعقد  اس میٹنگ میں ملک کی تمام ریاستوں کے محکمہ  زراعت اور کسان بہبود  سمیت محکمہ  باغبانی  کے سیکریٹریوں ، ڈائریکٹروں  
سمیت ریلوے بورڈ کے حکام اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں پھل اور سبزیوں کی فراہمی کے معاملے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔  میٹنگ  میں شجرکاری   
کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور قومی باغبانی بورڈ کے ایم ڈی مسٹر سری نواس اس سپلائی چین کو   مربوط  کر رہے ہیں ۔ ہریانہ نے فراہمی اور قیمتوں کو  
اعتدال پر رکھنے کے لئے کیلے اور دیگر پھلوں  کی فراہمی کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے ۔  میٹنگ  میں بتایا گیا کہ اس وقت ہریانہ بہترین کام کر رہا ہے اور  
سپلائی  کو برقرار رکھا ہے ۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS