بھرت پور میں تشدد، 15 افراد حراست میں

0

بھرت پور(یو این آئی) راجستھان کے بھرت پور میں دو فریقوں کے درمیان پتھراؤ میں 3 افراد زخمی ہو گئے جب کہ 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کی ہاٹ علاقے میں پیر کی دیر رات پرانے کیس میں بری ہونے کے بعد ایک طرف کے لوگ ڈی جے بجا کر جشن منا رہے تھے کہ دوسری طرف کے لوگوں سے ان کی لڑائی ہو گئی۔دونوں جانب سے پتھراؤ شروع ہوگیا اور اس واقعے میں ایک راہگیر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ اس دوران دو موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔واقعے کے بعد پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور احتیاط کے طور پر علاقے میں پولیس فورس تعینات کردی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS