موہالی میں انٹلیجنس ہیڈکوارٹر پر حملہ بزدلانہ حرکت:کجریوال

0

چنڈی گڑھ(یو این آئی) : عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے پنجاب کے موہالی میں انٹلیجنس ہیڈ کوارٹر پر چلتی کار سے راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ حملے کو بزدلانہ حرکت قرار دیا۔مسٹر کجریوال نے ٹوئٹ کیا کہ اے اے پی حکومت کبھی بھی ملک دشمن طاقتوں کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر حال میں امن برقرار رکھیں اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے ٹوئٹ کیا کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ ریاست کا ماحول خراب کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔اکالی دل کے سربراہ سکھبیر بادل نے ٹوئٹ کیا کہ موہالی دھماکہ سے گہرا صدمہ پہنچا ہے ۔ امن و امان تباہ ہو گیا۔ یہ حملہ ایک سنگین کوتاہی کو ظاہر کرتا ہے ۔ حملے کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے ۔پنجاب کے رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے ٹویٹ کیا کہ پنجاب میں امن وقانون کی صورتحال خراب ہوگئی ہے ۔ریاستی کانگریس کے صدر امریندر راجہ وڈنگ نے کہا کہ ہر کسی کو پنجاب کے لوگوں کی حفاظت کے لیے پرارتھنا کرنی چاہیے ۔بی جے پی پنجاب یونٹ کے صدر اشونی شرما نے کہا کہ یہ حملہ ریاست کے لیے تشویشناک ہے ۔ پنجاب کے رکن پارلیمان رونیت بٹو نے کہا کہ صورتحال تشویشناک ہے ، حکومت اس پر سنجیدہ نہیں ہے ۔ مجرموں کو پکڑ کر سخت سزا دی جائے ۔ خیال رہے کہ انٹلیجنس ونگ پر چلتی گاڑی سے حملہ کیا گیا۔ گاڑی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ راکٹ چوتھی منزل پر گرا جس سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ شکر ہے کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS