دنتے واڑہ میں بیس کلو وزن کے دو بم برآمد، ڈفیوز کیے گئے

0

دنتے واڑہ:(یو این آئی) چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میں آج صبح نکسلی محاذ پر تعینات حفاظتی دستہ نے 20کلو وزن کے پائپ بم برآمد کیا۔جوانوں کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے نکسلیوں نے اسے لگایا تھا۔بم کو بی ڈی ایس کی ٹیم نے ڈفیوز کر دیا۔ پولیس ذرائع کی اطلاع کے مطابق ضلع کے کمار گوڑا گاؤں کے قریب حفاظتی دستہ نے 20کلو وزنی دو بم برآمد کیے۔سی آر پی ایف، ڈی آر جی کی ٹیم صبح علاقے کا جائزہ پر نکلی تھی۔جوان جب کمارگوڑا کے طرف جا رہے تھے،تب انھیں سڑک کے کنارے بم کے موجودگی کی اطلاع ملی۔ جوانوں نے بم کی اطلاع بی ڈی ایس ٹیم کو دی۔
بی ڈی ایس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دو پائپ بم برآمد کر کے انھیں تباہ کر دی۔پولیس کی اطلاع کے ذرائع نے بتایا علاقہ میں نکسلیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔فورس سے آمنے سامنے کی لڑائی کے بجائے ماؤوادی آئی ای ڈی کا مسلسل استعمال کر رہے ہیں۔ بستر کے دنتواڑہ،بیجاپور،نارائن پور،سقما ضلع میں ماؤوادی کے ذریعے بم لگوائے گئے بم کو جوان مسلسل تباہ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS