پاکستان میں سیلاب سے مزید 54 افراد ہلاک

0

اسلام آباد:(یو این آئی) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شدید بارشوں کی وجہ سے اچانک آنے والے سیلاب میں کم از کم 54 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔
پاکستان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ منگل کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے متعلقہ مختلف واقعات میں جان گنوانے والوں میں 18 بچے اور 10 خواتین بھی شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے نے کہا کہ جون کے وسط سے مان سون کی بارش اور سیلاب سے پاکستان میں مرنے والوں کی تعداد تقریباً 1481 ہو گئی ہے اور 12748 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1755281 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ ملک بھر میں تقریباً 908137 مویشی سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS