ٹویٹر سرکاروں ،عہدیداروں سے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت کرے گا

0
Image:The Indian Express

واشنگٹن،: مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر زیادہ تر ممالک میں سرکار اورعہدیداروں کے آن لائن اکاؤنٹس کی شناخت کرے گا۔
ٹویٹر نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا ’’اگست 2020 میں ہم نے دو اضافی زمرے میں اکاؤنٹس کو وسعت دی ہے۔ پہلا اہم سرکاری عہدیداروں کے اکاؤنٹس اور دوسرا ریاست سے وابستہ میڈیا اداروں سے متعلق اکاؤنٹس ۔ اس ابتدائی کارروائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبروں میں نمائندگی والے ممالک کے اکاؤنٹس شامل ہیں‘‘۔
کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ٹویٹر 17 فروری سے جی 7 ممالک میں اس کو وسعت دے گا۔ گزشتہ سال اگست میں ٹویٹر نے پہلے مرحلے میں چین،فرانس،روس،برطانیہ اورامریکہ کے آن لائن عام اکاؤنٹس کی شناخت کی تھی ۔ اگلے ہفتے دوسرے مرحلے میں کنیڈا،کیوبا،ایکواڈور،مصر،جرمنی،ہونڈوراس،انڈونیشیا،ایران،اٹلی،جاپان،سعودی عرب،سربیا،اسپین،تھائی لینڈ،ترکی اور متحدہ عرب امارات کے اکاؤنٹس کی نشاندہی کا پروگرام کر ے گا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS