ترکی نے خود کفیل اور بلندی پر گھنٹوں پرواز کرنے والے ڈرون کا کامیاب تجربہ کیا

0
President Erdogan poses with Bayraktar drone

انقرہ: (یو این آئی): ترکی میں مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے ڈرون نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ترکی میڈیا کے مطابق ترک کمپنی بائیکار کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے ڈرون نے ترک ہوا بازی کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
مقامی و قومی وسائل کی مدد سے تیار کیے جانے والے’آکنجی ڈرون‘نے آزمائش کے دوران بلند پرواز کی۔
رپورٹ کے مطابق آکنجی ڈرون کو ضلع چورلو میں آزمائش کے لیے چھوڑا گیا تھا،جس نے 38 ہزار 39 فٹ بلندی پر مسلسل 25 گھنٹے 46 منٹ پرواز کی اور پھر یہ ڈرون کامیابی سے اپنے مقام پر باحفاظت اتر گیا۔
ترک حکام کے مطابق مقامی سطح پر تیار ہونے والے کسی بھی ڈرون نے آسمان پر اتنی بلندی میں پرواز نہیں کی ہے۔
قبل ازیں ترکی وزیرصنعت مصطفیٰ وارنک نے کہا کہ ’جب ہم اپنے ڈرونز میدان جنگ میں نکالیں گے تو دنیا امریکی لڑاکا طیاروں ایف 35 کی بجائے ترکی ڈرونز کا ذکر کرے گی‘۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انقرہ میں شروع ہونے والی پیداواری استعداد و ٹیکنالوجی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ترک وزیر صنعت مصطفیٰ وارنک کا کہنا تھا کہ ’بہت جلد دنیا بھر میں ترک ڈرونز کا چرچا ہوگا‘۔
وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارنک کا کہنا تھا کہ ترکی ڈرونز کی تیاری میں وسیع پیمانے کی سرمایہ کاری کرنے والے چند ممالک میں سے ایک ہیں،جب ہم اپنے ڈرونز عالمی سطح پر میدان جنگ میں نکالیں گے تو یقین کریں پوری دنیا ایف35 لڑاکا طیاروں کی بجائے ترکی کے ڈرونز کا ذکر کرے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS