پٹرول ڈیزل کی گاڑیوں کی قیمت یکساں کئے جانے کی کوشش: نتن گڈکری

    0
    Image: ET Auto

    نئی دہلی: سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے ملک میں زیادہ سے زیادہ الیکٹرک گاڑیوں کو چلائے جانے پر زور دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ آئندہ دو برس کے دوران پٹرول اورڈیزل کی گاڑیوں کی قیمت یکساں کئے جانے کی کوشش کی جائے گی۔
    گڈکری نے پتنجلی کی طرف سے کورونا کی تصدیق مستند دوا کورینکل کو جاری کئے جانے کے مو قع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کی پٹرول ڈیزل کی گاڑیوں کی قیمتوں کو یکساں کرنے کے سے متعلق انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی تھی۔
    انہوں نے کہا کہ ملک میں لتیم آئین بیٹریوں پر بڑے پیمانے پر تحقیق کی جارہی ہے اور سائنسدانوں کو کچھ سہولیات فراہم کرانے کی ضرورت ہے۔ 81 فیصد لتیم آئین بیٹریاں ملک میں تیار ہورہی ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں چلانے سے آلودگی کا مسئلہ کم ہوگا اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد بھی کمی آئے گی جو ماحولیات کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS