Image: One India

واشنگٹن ( ایجنسیاں) : کیپٹل ہلس پر تشدد کے بعد فیس بک سمیت تقریبا ًتمام سوشل میڈیا پلیٹ فارموں نے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس دوران ٹرمپ کو ان کی بہو لارا ٹرمپ کے صفحے پر دیکھا گیا،لیکن فیس بک نے جلد ہی ٹرمپ کو لارا کے ذریعہ اپنے فیس بک پیج پر ڈالنے کاویڈیو ڈیلیٹ کردی۔ فیس بک نے نہ صرف ویڈیو ڈیلیٹ کردیا، بلکہ انتباہ بھی جاری کیا۔ لارا ٹرمپ نے اپنے فیس بک پیج پر ٹرمپ کے انٹرویو کاویڈیو پوسٹ کیاتھا۔ حالانکہ جلد ہی سوشل میڈیا کمپنی نے انہیں ایک میل بھیجا ، جس میں کہا گیا تھا کہ یہ پوسٹ ہٹا دی گئی ہے، کیونکہ اس میں ڈونالڈ ٹرمپ کی آواز موجود ہے۔ لارا نے ای- میل کے اسکرین شاٹ کو پوسٹ کیا، جس میں لکھا ہے کہ ہم آپ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے لارا ٹرمپ کے فیس بک صفحے سے پوسٹ کو ہٹا دیا ہے،جس میں صدر ٹرمپ کی آواز تھی۔ ہم نے ڈونالڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بلاک کررکھا ہے۔آگے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کی آواز میں پوسٹ کئے گئے کنٹینٹ کو ہٹا دیا جائے گا۔جنوری میں کیپٹل ہلس کے فسادات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، جن میں فیس بک ، ٹوئٹر ، اسنیپ چیٹ یہاں تک کہ یوٹیوب نے ٹرمپ پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کردی۔ فیس بک کے سی او او شیرل سینڈبرگ نے تو یہاں تک کہا ہے کہ کمپنی کا پابندی ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ تاہم سابق امریکی صدر کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آنے والے مہینوں میں ٹرمپ اپنا ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ایسا پلیٹ فارم ہے، جس میں ان کا پیغام امریکہ کے سبھی لوگوں تک پہنچایا جاسکے گا۔ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹرمپ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے پیروکاروں تک پہنچنا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS