Image: The Indian Express

گاندھی نگر (ایجنسیاں) : یوپی اور مدھیہ پردیش میں ’لو جہاد‘کے خلاف قانون بننے کے بعداب گجرات اسمبلی سے بھی لو جہاد روکنے سے متعلق بل کو آج منظوری دے دی گئی۔ بل میں جبراً تبدیلی مذہب کرانے کے معاملے میں 10سال تک کی قید کی سزا کا التزام ہے۔ بل کے توسط سے 2003کے ایک قانون کو ترمیم کیا گیا ہے، جس میں طاقت کے زور پر یا لالچ دے کر تبدیلی مذہب کرنے پر سزا کا التزام ہے۔ سرکار کے مطابق گجرات مذہبی آزادی ترمیمی بل 2021میں اس رجحان کو روکنے کا التزام ہے، جس میں خواتین کو تبدیلی مذہب کرانے کی منشا سے شادی کرنے کیلئے بہلایا پھسلایا جاتا ہے۔ اسمبلی میں کانگریس کے ممبران نے بل کے خلاف ووٹنگ کی۔ بل کے مطابق شادی کرکے یا کسی کی شادی کراکے یا شادی میں مدد کرکے جبراً تبدیلی مذہب کرانے پر3 سے 5 سال تک کی قید کی سزا اور 2 لاکھ روپے تک کا جرمانہ لگ سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS