زندہ چکن، شراب تقسیم کرتے نظر آئے راجنالا شری ہری

0

نئی دہلی (ایجنسی): تلنگانہ کے ورنگل میں ٹی آر ایس لیڈر راجنالا شری ہری کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ مقامی لوگوں میں مفت میں شراب اور زندہ چکن تقسیم کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اسے حاصل کرنے کے لیے لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ لائن میں لگے تمام لوگوں کو مرغ اور شراب کی بوتل دی جا رہی ہے۔ کے سی آر کی جنرل میٹنگ 5 اکتوبر کو ہونے والی ہے۔ اس سے قبل راجنالہ کی طرف سے مقامی لوگوں میں شراب اور زندہ چکن کی تقسیم سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن چکی ہے۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی جنرل میٹنگ دسہرہ کو 5 اکتوبر کو یہاں تلنگانہ بھون میں منعقد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا نام تبدیل کیا جا سکتا ہے اور اسے فوری طور پر قومی پارٹی قرار دیا جا سکتا ہے۔ میٹنگ کا ایجنڈا نہیں دیا گیا ہے لیکن مانا جا رہا ہے کہ ٹی آر ایس صدر راؤ قومی سیاست میں فعالیت کے اپنے منصوبوں کا اعلان کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS